خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد کا اپنے بیٹوں کے ہمراہ ہٹہ کا دورہ

خلیج اردو: عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے جمعہ کی شام کو خوبصورت قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہٹہ کے علاقے کا رخ کرلیا۔

اس دورے کے دوران شیخ محمد کے ساتھ ان کے بیٹے ، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم ، دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم ، احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم ، چیئرمین دبئی میڈیا کونسل ، اور شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم بھی موجود تھے۔

ایک جاری کردہ تصویر میں شیخ محمد کو ہٹا پارک میں مشروبات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button