خلیجی خبریں

شام اور ترکی کے لیے اب تک 23 ملین سعودی عوام کے عطیات

خلیج اردو

حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کی اپیل پہ شام اور ترکی کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے شاہ سلمان کی نگرانی میں "ساہم” نامی پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مقبول مہم کے ذریعے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 17 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات جمع کرلیے ہیں۔
آج شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے ریاض میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثر افراد کی مدد کے لیے "ساہم” نامی پلیٹ فارم کے ذریعے ایک عوامی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
شاہی دربار کے مشیر، شاہ سلمان مرکز کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے مہم کے آغاز کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ عطیات کی وصولی "ساہم” ایپلی کیشن، نامزد بینک اکاؤنٹ یا مہم کے لیے مرکز کی ویب سائٹ پر دیگر مختلف چینلز کے ذریعے کی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم مختلف پروگرامز پہ عمل درآمد کرے گی جن میں آنے والے چند گھنٹوں کے دوران فضائی پل کا افتتاح شامل ہے، تاکہ اس کے ذریعے متاثرہ افراد کو پناہ، صحت، خوراک اور رسد کی امداد فراہم کی جا سکے۔ اسی طرح ریسکیو ٹیمیں، ریپڈ انٹروینشن ٹیمیں اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں سعودی کیڈرز کی ان رضاکار ٹیموں کے ساتھ جاء وقوعہ پر جائیں گی جو اپنے بھائیوں پہ نازل ہونے والی اندوہناک آفت میں پیش پیش تھے۔
ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ ضروریات کی تشخیص کرنے والی ٹیموں کی طرف سے بتائی جانے والی ضروریات کے مطابق پناہ گاہیں، خوراک اور صحت کا سامان فراہم کیا جائے گا جیسا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور دیگر کام کرنے والی ٹیموں کی ہدایات میں شامل ہے۔

شاہی دیوان کے مشیر اور سینئر علماء کی کونسل اور فتویٰ جاری کرنے والی مستقل کمیٹی کے رکن، شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری نے صدقہ کی فضیلت اور اس کے بیش بہا نتائج کے بارے میں گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ اس آفت کے بعد شام اور ترکی کے بھائیوں کے لیے شدید ضروریات ہیں اور یہ کہ ایسی المناک چیزیں نظر آتی ہیں جن سے ہر شخص کا دل غمگین اور آنکھیں اشک بار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ بڑا فضل اور کرم ہے کہ اس مبارک ملک کو دنیا بھر کے ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک پیشوا بنایا۔
جناب شیخ نے ہر ایک سے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے "ساہم” پلیٹ فارم کے ذریعے عطیات دینے کی اپیل کی، اس بات پر زور دیا کہ یہ سینٹر ایک قابل اعتماد ادارہ ہے جس نے پچھلی ریلیف سرگرمیوں میں بہت اچھا کام کیا ہے، اور یہ کہ عطیات سے کوئی انتظامی فیس نہیں کاٹتا ہے۔ یہ مکمل طور پر اپنے مستحقین تک پہنچتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button