خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کورونا سے لڑکر مرنے والے متحدہ عرب امارات کے فرنٹ لائنرز کے لئے خصوصی اعزاز

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدر ، ہائی ہائینس شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ، نے ہدایت کی ہے کہ فالن فرنٹ لائن ہیروز آرڈر’ کو کورونا سے نمٹنے کے دوران فرنٹ لائنز پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کو مختص کیا جائے۔

یہ ایوارڈ ہائی ہنس شیخ محمد بن زید النہیان ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ ، مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور فخر الوطن آفس (فرنٹ لائن ہیرو آفس) کے سربراہ کی تجویز پر مبنی ہے۔

آرڈر فرنٹ لائن ہیروز کی لگن و جرات اور متحدہ عرب امارات اور اس کے معاشرے کے لئے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران انہوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں اس کو تسلیم کرتی ہے۔ یہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button