خلیجی خبریں

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے فضائی آپریشن میں تیزی آ گئی

یکم مئی سے 22جون تک جدہ سے 5,700 جبکہ ریاض اور دمام سے 5,500پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی ہے

سعودی عرب میں 70ہزار سے زائد پاکستانی فوری طور پر وطن واپسی کے منتظر ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔ان افراد کو پاکستان لانے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے درجنوں پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم مئی سے 22جون تک جدہ سے پی آئی اے کی 27 پروازوں کے ذریعے5,700 پاکستانی واپس وطن آ چکے ہیں جبکہ ریاض اور دمام سے 5,500پاکستانیوں کو 23 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھجوایا گیا ہے۔

گزشتہ روز سوموار کو بھی ریاض اور دمام سے دو مزید پروازوں کے ذریعے 390 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔دمام سے پی آئی اے کی پرواز 140 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ اُتری جبکہ ریاض سے روانہ ہونے والی پرواز نے 250 پاکستانیوں کو لاہور پہنچا دیا۔

اس سے قبل اتوار کو جدہ، دمام اور ریاض سے چھ پروازوں کے ذریعے 1234 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی تھی۔

ریاض سے لاہور جانے والی پرواز میں 17 پاکستانیوں کی میتیں بھی تھیں جبکہ اتوار کو اسلام آباد جانے والی پرواز کے ذریعے 20 میتیں روانہ کی گئیں۔دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے کے لیے ٹکٹس صرف پی آئی اے سے براہ راست خریدے جائیں گے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے تمام پاکستانی شہروں کے لیے ایک ہی ریٹ پر ٹکٹ فروخت کی جا رہی ہیں، مسافروں سے اوور چارجنگ اور ان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سید زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ٹکٹس کے بدلے میں زیادہ رقم وصول کرتا ہے تو شکایت درج کرانے کے لیے ان نمبر اور ای میل ایڈریسز پر رابطہ کریں۔‘

[email protected]
[email protected]
[email protected]
111-786-786

واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب سے پاکستان کے تمام شہروں کو جانے والی پروازوں کا کرایہ فکس کر دیا گیا ہے۔

جس کے بعد اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، کراچی اور ملتان کے لیے ٹکٹ کرایہ ایک جیسا ہی ہو گا۔ سعودیہ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1,816ریال جبکہ سپیشل اکانومی کا کرایہ 2,182 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹریول ایجنٹ ٹکٹ کے بدلے میں فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پاکستانی سفارتخانے یا پی آئی اے دفتر کو دی جائے۔

 

Source  : link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button