خلیجی خبریں

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

خلیج اردو: خانہ کعبہ کے غلاف کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کےعمل میں 200 ہنرمندوں نے حصہ لیا اور کورونا کے باعث تبدیلی غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب کا وقت تبدیل کیا گیا۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں سونے اور چاندی کے ریشے اور 670 کلو خالص ریشم استعمال ہوتا ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری پر 20 لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ چودہ میٹر بلندکسوہ سولہ مختلف حصوں میں ہوتا ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور عملے کی صحت یقینی بنانے کے لیے تمام جدید سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button