خلیجی خبریں

سعودی عرب میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ایک طالبہ جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع تعلم ایسوسی ایشن میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ایک طالبہ کی موت ہوگئی۔

خیراتی ادارے تعلم کی جانب سے جانبحق ہونے والی طالبہ کے خاندان کے ساتھ تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کمسن طالبہ شریفہ بنت میسفر القحطانی اپنے استاد کو قرآن پاک سنا رہی تھی جب اس کی موت واقع ہوگئی۔

ایک بیان میں ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ "تعلم ایسوسی ایشن کی ریاض برانچ جانبحق ہونے والی شریفہ بنت میسفر القحطانی کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ خدا اس پر رحمت کرے”۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button