خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ہزاروں افراد بغیر ٹکٹ دبئی اسٹیڈیم پہنچے

خلیج اردو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران ہزاروں افراد بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم آگئے ۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کیلئے 16ہزار ٹکٹس جاری کیے گئے مگر ہزاروں کی تعداد میں بغیر ٹکٹ کے فینز نے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

اعلامیے کے مطابق پولیس اور سیکورٹی اسٹاف نے اسٹیڈیم کو محفوظ بنایا اور شائقینِ کرکٹ کو منتشر کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی وسائل استعمال کیے۔دبئی پولیس نے وینیو کے اندر ماحول کو قابو میں لانے کے لیے گیٹ بند کیے جس کی وجہ سے ٹکٹ کے حامل افراد بھی گراؤنڈ نہ آسکے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی ان افراد سے معذرت خواہ ہے اور وہ ری فنڈ کیلئے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔آئی سی سی نے معاملے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button