خلیجی خبریں

سعودی عرب میں طلبہ کو ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کرائے جائیں گے

خلیج اردو: سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ثانوی سکول پاس کرنے والے 33 فیصد طلبہ کو 2025 تک ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کرائے جائیں گے۔ 2030 تک اس کا تناسب 40 فیصد تک پہنچا دیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے 50 سوشل سائنس کالجوں کو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کے اعلی ادارے کی مجلس انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ سٹراٹیجک شراکت کا دائرہ بڑھا دیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال 63 ہزار طلبہ و طالبات ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کررہے ہیں جبکہ 3 ہزار 417 نشستیں ثانوی صنعتی کالجوں میں خالی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button