خلیجی خبریںعالمی خبریں

بحرینی فرمانروا نے تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا حکم جاری کردیا

خلیج اردو ۔ خلیج فارس کی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست میں بحرین کا سفارت خانہ قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بحرینی فرمانروا کا یہ فرمان شاہی دربار کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت جلد ہی تل ابیب میں اپنا سفارتی مشن مقرر کرے گی۔ شاہی فرمان میں بحرینی وزیر خارجہ کو تل ابیب میں بحرین کا سفارت خانہ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس فرمان کو شاہی گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔
بحرینی فرمانروا نے خالد یوسف الجلاھمہ کو تل ابیب میں سفیر مقرر کیا ہے۔

گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں اسرائیل اور بحرین نے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button