خلیجی خبریں

بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ 650 ملین ڈالرز کے ہتھیاروں کی ڈیل کرلی

خلیج اردو: امریکی حکومت نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالرز کے عوض فضائی دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دفاعی نظام فضاء سے فضاء میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب کہ اس نظام کے تحت ڈرون حملوں کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی تصدیق کردی ہے، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے جدید 280 AIM-120C میزائل کے فروخت کی منظوری دی گئی ہے جس کی مالیت 650 ملین ڈالر ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کی مدد کیلئے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button