خلیجی خبریں

جی سی سی مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے بحران یوکرینی جنگی بحران حل کرنے کی ہر کوشش کے ساتھ ہے: ڈاکٹر نایف الحجرف

خلیج اردو: خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ جی سی سی کو یوکرین میں ہونے والی تبدیلیوں پر تشویش ہے اور وہ بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

سیکریٹری جنرل نے بیان میں کہا کہ جی سی سی مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے بحران حل کرنے کی ہر کوشش کے ساتھ ہے۔ الحجرف نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک یوکرین بحران کی وجہ سے ہونے والی کشیدگی کم کرانے کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔

جی سی سی چاہتی ہے کہ کشیدگی ختم اور بحران کے سیاسی حل تک رسائی کے لیے سیاسی مذاکرات کی راہ ہموار ہو۔ علاقے میں امن و استحکام کی بحالی کے ضامن اقدامات شروع کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button