خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کا ہوٹل شعبہ ایکسپو 2020 کے مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار

خلیج اردو: دبئی میں ہوٹل کا شعبہ ایکسپو 2020 دبئی کی تیاریوں میں مصروف ہے جوکہ مشرق وسطی اور افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا اور پراثر ترین ایونٹ ہوگا ، یہ یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوکر 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی ، اس دوران دنیا بھر میں کووڈ 19 کی عالمی وباء سے بحالی کا عمل تیز ہورہا ہے اور متحدہ عرب امارات اپنی گولڈن جوبلی منانے کی بھی تیاریاں کررہا ہے – ایکسپو 2020 کا موضوع ” خیالات میں رابطہ ، مستقبل کی تعمیر ” رکھا گیا ہے جبکہ اس کے مزید ذیلی عنوانات میں مواقع ، موبلٹی اور پائیداری شامل ہیں ۔ اس موقع پر دبئی دنیا کے ہر حصے سے آنے والوں کا خیرمقدم کرے گا جوکہ یہاں ایک نئی دنیا بنانے آرہے ہونگے ، ایک ایسا مقام ہوگا جہاں کرہ ارض کے لوگ اکھٹے ہوکر آنے والے کل کے بارے میں پھر سے سوچیں گے – متحدہ عرب امارات کے کاروباری مراکز جن میں ہوٹل ، سیاحت اور سفر کی صںعت متاثر کن ہیں نے ایکسپو 2020 کے لئے آنے والے لوگوں کی خاطر انتھک کاوشیں شروع کررکھی ہیں تاکہ ان لوگوں کا یہ وقت متاثر کن ، ناقابل فراموش تجربات کا حامل ہو – ویگو جوکہ سفری خدمات اور آن لائن ریزرویشنز میں ماہر ادارہ ہے کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک اس ایکسپو 2020 کے آغاز کے منتظر ہیں ، اسکا کہنا ہے کہ کمپنی ویب سائیٹ سے اس بارے میں جولائی کے دورن 5 لاکھ 33 ہزار تلاش کی گئیں جوکہ پروازوں اور ہوٹلز سے متعلق تھیں ۔ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ دبئی میں اس ایکسپو کے دنوں میں طلب کتنی زیادہ ہوگی اور کاروباری سیاحت کے شعبہ کو کس قدر تیزی سے بحالی ملے گی ۔ ایکسپو 2020 کی تیاریوں کے تناظر میں ہوٹلز نے پیکجز متعین کرنا شروع کردیئے ہیں اورقیام کی پیشکش کو توسیع دے رہے ہیں جوکہ نمائش کیلئے آنے والے مہمانوں کی خاطر ہیں – دبئی کے محکمہ سیاحت و کامرس مارکیٹنگ کا کہنا ہے کہ مئی 2021 کے دوران دبئی میں ہوٹلوں کے 1 لاککھ 28 ہزار 545 کمرے تھے ، یہاں 715 ہوٹل عمارات ہیں جن میں 134 فائیو سٹار ہیں ۔ دبئی ٹورازم کے اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ جنوری سے مئی 2021 کے دوران 20 لاکھ 6 ہزار مہمانوں اوورنائٹ قیام کیلئے آئے ۔ ہوٹل کمروں کی شرح کے تناظر میں دبئی دنیا کے بڑے شہروں میں شامل ہوتا ہے اور یہ بات ٹریول ان سائیڈر منکی کی تحقیق میں معلوم ہوئی ہے کہ دبئی میں ایک لاکھ ہوٹل کمرے مہمانوں کیلئے دستیاب ہیں – دبئی کے ہوٹلز میں برج العرب اور دی ایڈریس جیسے ہوٹل شامل ہیں اور دنیا کے 12 بلند ترین ہوٹلز میں سے سات دبئی میں ہیں جن میں گیفورا ہوٹل (3ء356 میٹر بلند) ، جے ڈبلیو میریٹ مارکیس دبئی (355 میٹر بلند) ، ایس ایل ایس دبئی ہوٹل اینڈ ریزیڈنس (336 میٹر بلند) ، روز ریحان بائی روتانا (333 میٹر بلند) ، برج العزب (321 میٹر بلند ) ، جمیرہ امارات ٹاورز ہوٹل (309 میٹر بلند ) اور میلنیئم پلازا (294 میٹر بلند) شامل ہیں – دبئی کا ہوٹل شعبہ ، کووڈ 19 کے چیلنجز کے باوجود مزید ہوٹلز کی تعمیر کررہا ہے ۔ ایکسپو 2020 دنیا میں ثقافتی اجتماع کا بڑا ایونٹ ہوگا جوکہ دنیا بھر کے لوگوں کو 182 دن تک راغب و متاثر کرے گا ۔ اس کے تجربات میں 200 سے زائد ادارے شامل ہونگے جن میں ممالک ، کثیر الجہت ادارے ، کمپنیاں اور تعلیمی ادارے شامل ہیں ۔ اس میں کئی ملین مہمانوں کو آمد ہوگی جوکہ اس کے وسیع ترین اور کثیر الجہت ترین ہونے کو نمایاں کریں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button