پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، چین اور قطر کا مالی تعاون پاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد دگار

خلیج اردو: پاکستان علما ء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دوست ممالک نے پاکستان کو کبھی مایوس نہیں کیا، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، چین اور قطر کا پاکستان سے مالی تعاون معاشی بحران سے نکلنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے، امداد کی بجائے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دینی ہو گی ، عالم عرب عالم اسلام سے آنے والے سرمایہ کاروں کو سہولت اور اعتماد دینے سے 20 سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن ہو سکتی ہے ، قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ ہے ، پاکستان کے ساتھ سیکورٹی کا معاہدہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قطر میں عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے کہا کہ قطر پاکستان تعلقات دو قوموں اور دو ملکوں کے تعلقات ہیں، پاکستان میں داخلی تبدیلی اور حالات سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ قطر سے میں پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے بہت سارے مواقع پیدا ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button