پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

طیارے میں خرابی، اسلام آباد سے سعودیہ جانیوالی پرواز حادثے سے بچ گئی

خلیج اردو: اسلام آباد سے ریاض سعودی عرب جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پرواز 2744 اے بی کیو میں دو سو کے قریب مسافر سوار تھے ، نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر طیارے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبارہ لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی ، اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کرایا، انجینئرز نے طیارے کی مرمت کا کام شروع کردیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button