خلیجی خبریں

کھجور کی سوغات : سعودی عرب نے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرلیا

خلیج اردو: سعودی عرب2021 کے دوران ایک ارب ریال سے زیادہ مالیت کی کھجوریں برآمد کرکے دنیا میں سرفہرست ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ویب سائٹ "ٹریڈ میب” نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے 2021 کے دوران 1.215 ارب ریال مالیت کی کھجوریں برآمد کیں۔

کھجوروں کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کے تیل کے سوا دیگر ذرائع سے آمدنی میں اضافے کی ہر اسکیم کی سرپرستی کررہی ہے

اسی تناظر میں کھجوروں کی پیداوار بڑھائی جا رہی ہے اوراس کا معیار بہتر کیا جا رہا ہے۔ نخلستانوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

مملکت میں کھجوروں کے شعبے کی مالیت کا حجم 7.5 ارب ریال کے لگ بھگ ہے، یہ مملکت کی کل زرعی پیداوار کا 12 فیصد ہے اور یہ تیل کے ماسوا مجموعی قومی پیداوار کا 0.4 فیصد ہے۔

سعودی عرب میں کھجوروں کے 33 ملین درخت ہیں اور یہ دنیا بھر میں کھجوروں کے کل درختوں کا 27 فیصد ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button