خلیجی خبریں

ایران و روس کے فوجی و دفاعی تعلقات کسی بھی ملک کے خلاف نہیں۔ ناصر کنعانی

خلیج اردو: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تہران اور ماسکو کے فوجی و دفاعی تعلقات کو دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے دائرے میں قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تہران اور ماسکو کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون اور تعلقات، یوکرین میں فوجی بحران کے آغاز سے کہیں پہلے سے جاری ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے تعلق سے ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات سیاسی محرکات کے حامل ہیں ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور ماسکو کے بڑھتے ہوئے تعلقات و تعاون کو دونوں ملکوں کے حکام کے عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون مختلف شعبوں منجملہ اقتصادی، تجارتی، صنعتی، توانائی اور نقل و حمل میں دونوں ملکوں کی قوموں کے مشترکہ مفادات کے دائرے میں ہے اور بینکنگ اور مالی شعبوں میں بھی یہ تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button