خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

وزارت دفاع نے دبئی ائیرشو کے پہلے روز پانچ ارب درہم کے سودے کئے

خلیج اردو: وزارت دفاع نے دبئی ایئر شو 2021 کے پہلے دن مقامی اوربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 5,239,640,000 درہم مالیت کے پانچ سودے کئے ہیں۔ دبئی ائیرشو کی ملٹری آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمیجر جنرل سٹاف پائلٹ اسحاق صالح البلوشی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پہلا سودا سپین کی کمپنی ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس کےساتھ کیا گیا جس کے تحت ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس کے طیاروں کی ری فیولنگ کیلئے 2,468,189,886.00 درہم کی لاگت سے ایک طیارہ خریدا جائے گا۔ دبئی ایئر شو کی سرکاری ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ سارہ حماد الہاجری نے کہا کہ دوسرا معاہدہ ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس کے لیے جنگی سامان کی خریداری اور تربیت کے لیے پروگریسو ٹیکنالوجیز کے ساتھ کیا گیا ہے جس کی مالیت 2,672,257,000.00 درہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس کے لیے مواصلاتی نظام کی خریداری کا 15,937,000 درہم مالیت کا ایک معاہدہ فرانسیسی کمپنی Thalesکے ساتھ کیا گیا ۔ اسی کمپنی کے ساتھ دوسرا معاہدہ اسپیئر پارٹس اور دیکھ بھال کی خریداری کے لیےکیا گیا جس کی مالیت 16,709,754.00 درہم ہے۔ سارہ حماد الہاجری نے کہا کہ پہلے دن پانچویں اور آخری ڈیل امریکی کمپنی گڈرچ کارپوریشن کے ساتھ تکنیکی سپورٹ سروسز، تکنیکی فراہم کرنے اور ہوائی جہاز کے نظام کے اسپیئر پارٹس فراہم کرنے کے لیے کی گئی جس مالیت کی 66,114,000 درہم ہے۔ میجر جنرل سٹاف پائلٹ اسحاق صالح البلوشی نے کہا کہ اس سال کی نمائش گزشتہ سالوں کی نمائشوں سے منفرد ہےکیونکہ اس میں دنیا بھر کے 148 ممالک سے1,200 سے زیادہ نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ایئر شو 2021 عالمی سطح پرہوا بازی، ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر سے ہوابازی کی ممتاز شخصیات اور ماہرین کو نئی شراکت داری کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button