خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

وزارت صحت نے12سے15سال کیلئے Pfizer-BioNTechکے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی

خلیج اردو: قومی COVID-19 ویکسی نیشن منصوبے کے مطابق وزارت صحت اور روک تھام نے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج اور سخت تشخیص کے بعد 12 سے 15 سال کے افراد کیلئے Pfizer-BioNTech ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری سے کورونا وائرس (COVID-19) وباء سے نمٹنے اور اس عمر کے افراد کی حفاظت کے لئے قومی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے اور معاشرے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے فعال طرز عمل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت ابوظبی (ڈی او ایچ)، ابو ظبی پبلک ہیلتھ سنٹر (اے ڈی پی ایچ سی) اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام شہریوں اور رہائشیوں کے لئے مفت قومی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ملک بھر کے شہریوں اور باشندوں کو 11 ملین سے زائد ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مارچ 2021 کے آخر تک نصف آبادی کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کی جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button