خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

مومی مجسموں کا میوزیم اب دبئی میں بھی رنگ جمائے گا

خلیج اردو: اماراتی ریاست دبئی اپنی فلک بوس عمارتوں، سیون اسٹار ہوٹلز، برج خلیفہ، منفرد منصوعی جزیروں اور برج العرب سمیت دیگر سیاحتی مقامات کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے لیکن اب یہاں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے کےلیے ‘مادام تساؤ’ عجائب گھر بھی کھلنے جارہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق موم کے مجسموں کا منفرد عجائب گھر کی انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کےلیے پہلی شاخ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے بلیو واٹر جزیرے پر 2021 کے آخر میں کھولا جائے گا، جس میں عالمی شخصیات کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی 16 شخصیات کے مجسمے بھی رکھے جائیں گے۔

اس میوزیم میں سات ایسے کمرے ہوں گے جو فلموں، اداکاروں یا عالمی شہرت یافتہ شخصیات کی عکاسی کریں گے۔

مرلن انٹرٹینمنٹ کے اعلیٰ ڈیویژنل ڈائریکٹر مائیک لیپرٹ کا کہنا ہے کہ ایک مومی مجسمہ تیار کرنے میں 12 ہفتے لگ جاتے ہیں اور جس پر دو لاکھ آٹھ ہزار ڈالر کی لاگت آتی ہے۔

مجسمے کی تیاری کے دوران جسم کے مختلف حصوں کی 500 بلکل درست لی گئی پیمائش کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے، مجسمہ حقیقت لگے اس کےلیے ہم بال اصلی استعمال کرتے ہیں اور جلد پر پینٹ کی کئی تہیں لگاتے ہیں تاکہ جلد کی رنگت سے میچ کرسکے۔

مادام تساؤ پہلی مرتبہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سنہ 1835 میں کھولا گیا تھا، تب سے اس کا شمار مشہور سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے، اسکے علاوہ نیویارک اور ووہان سمیت مختلف ممالک کے 7 شہروں میں اس کی شاخیں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button