خلیجی خبریں

فلسطینی استقامتی محاذ انتقام کے لئے تیار، 24 گھنٹے میں 22 بار صیہونیوں کو نشانہ بنایا گیا

خلیج اردو: فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی کارروائیوں میں شدت آتی جا رہی ہے یہاں تک کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بائیس بار صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی مزاحمتی محاذ نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر صیہونی فوجیوں کو بارہا غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فلسطینی انفارمیشن سینٹر معطی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں اور دھماکہ خیز مادوں سے ٹارگیٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سلفیت، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم، الخلیل، رام اللہ، نابلس اور طولکرم وہ علاقے تھے جہاں غاصب فوجیوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا اور صیہونیوں کے حملوں کا مقابلہ کیا گیا۔

استقامتی محاذ کے مجاہدوں نے طولکرم میں واقع حرمیش صیہونی کالونی کو گولیوں سے نشانہ بنایا اور الخلیل کے مضافات میں صیہونی آبادکاروں کو لے جانے والی ایک بس پر فائرنگ کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button