خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات کے عوام کو رمضان کے مہینے میں ایک بڑا ریلیف ملے گا

خلیج اردو: اب یو اے ای میں مقیم افراد کو مہنگائی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ معروف آن لائن ریٹیلر Noon.com نے رمضان سے قبل ہی ہزاروں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
Noon.comنے اعلان کیا ہے کہ ان کی ویب سائٹ کی جانب سے یکم اپریل سے 12 مئی تک رمضان ڈیلی سیل لگائی جا رہی ہے جس کے تحت کھانے پینے اور دیگر گھریلو استعمال کی ہزاروں اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ صارفین کو "10 Day 10 Flash Sale” اسکیم کے تحت 12 گھنٹے کے سیلز سرپرائز کے تحت تمام کیٹگریز بشمول فریش پراڈکٹس، سُپر مارکیٹ سٹیپلز اور کریانہ آئٹمز میں بڑی رعایت دی جائے گی

مقامی میڈیا کیمطابق 60 ہزار مصنوعات پر رعایت دی جا رہی ہے جن میں تازہ پھل و سبزیاں، گوشت، ڈیری پراڈکٹس، صفائی ستھرائی کی اشیاء اور بچوں سے متعلق سامان بھی شامل ہے۔ جبکہ 1 درہم کی ڈیل میں شہد، جام، نمک، نوڈلز سمیت سینکڑوں اشیاء دستیاب ہوں گی۔ ویزہ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی 8 اپریل سے 10 اپریل کے دوران Noon سے 30 درہم سے زائد کی شاپنگ کرنے پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
تاہم دیگر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔ لوگوں کو افطار کٹس بھی فروخت کی جائیں گی۔ جبکہ چاول، چینی، نمک،کوکنک آئل سمیت کئی ضروری اشیاء ایک بنڈل آفر کی صورت میں فروخت کی جائیں گی۔ یہ بنڈلز 49 درہم، 69 درہم اور 119 درہم میں دستیاب ہوں گے۔ اس ایک مہینے سے زائد کی ڈیلی سیل میں ایریل، گرانڈ ملز، ہینز، رینبو، ڈیٹول، اومو، وِمٹو، ٹینگ، لپٹن اور دیگر ٹاپ برانڈز کی اشیاء رعایتی داموں فروخت کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button