پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی گزشتہ روز شروع ہوگئی۔

خلیج اردو: وزارت مذہبی امور حج 2023 کیلیے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کاعمل ایک دن قبل سے شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں 14 قومی بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

زیڈ ٹی بی ایل کے علاوہ باقی 13 بینکوں میں وزارت مذہبی امور نے فارن کرنسی اکائونٹس کھول دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کا آن لائن پورٹل نے بھی گزشتہ روز سے کام شروع کردیا ہے جس پر سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواست گزار اپنے کوائف کا اندراج کر سکیں گے تاہم بینکوں میں رقوم اور ضروری دستاویزات جمع کرانے کے بعد ہی ان کی درخواستیں حتمی تصور ہوں گی۔

رواں سال مجموعی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 17 لاکھ 9ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے جس میں نصف تعداد سرکاری اور نصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج اداکریں گے۔

سرکاری سکیم کے تحت وہ نصف درخواست گزار جو اسپانسرشپ اسکیم کی سہولت سے استفادہ کریں گے۔ ان کا انتخاب بغیر قرعہ اندازی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیاجائے گا۔

اسپانسر شپ اسکیم کے تحت کسی بھی درخواست گزار کیلیے مقامی طور پر ڈالر جمع کرانے کی ممانعت ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج کے واجبات وزارت مذہبی امور کے فارن کرنسی اکائونٹ میں جمع کیے جائیں گے جس کا عنوان “حج کلیکشن 2023MORA- ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button