خلیجی خبریں

سعودی وزارت حج و عمرہ کا حجاج کرام پر 4 چیزیں لانے کی پابندی کا اعلان

خلیج اردو: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمن پراجیکٹ کے تحت آنیوالے مسافروں کو ہوائی سفر کے دوران کچھ ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی تاکید کی ہے۔

وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے منع کر دیا ہے۔

وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک انفوگرافک میں ان 4 اشیاء کی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں دوران سفر ممنوع ہیں۔

ان 4 ممنوعہ چیزوں میں پلاسٹک بیگز، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، رینڈم اور ان پیکڈ اور یا کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button