خلیجی خبریں

طالبان دوحا میں ہونے والے افغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید

خلیج اردو: دوحا میں افغان امن عمل کے حوالے سے تین روزہ کثیر الجہتی اجلاس میں امریکا، افغان حکومت، طالبان، پاکستان، روس، چین اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہیں۔

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں، نہیں چاہتے کہ مذاکرات ناکام ہوں۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں بلکہ افغان حکومت نے ثالث کے کردار کو مسترد کیا، عالمی برادری زمینی حقائق کا درست اندازہ لگائے۔

افغان حکومتی وفد کے رکن نے کہا کہ طالبان تشدد کے ذریعے مقاصد کا حصول چاہتے ہیں، عالمی برادری دباؤ ڈالے کہ طالبان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button