خلیجی خبریں

سعودی عرب میں تین روزہ فیوچر منرلز فورم اختتام کو پہنچ گیا

خلیج اردو: سعودی عرب میں تین روزہ FUTURE MINERALS FORUM اختتام پذیر ہوگیا جس میں دنیا بھر میں معدنیات کی دریافت اور ان کو بطور وسائل استعمال کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے سمیت تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا پاکستان کی نمائندگی وزیر پیٹرولیم و معدنیات مصدق ملک نے کی

سعودی دارالحکومت ریاض میں تین روز جاری رہنے والے فیوچر منرلز فورم کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے کان کنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ کلیدی کردار نبھانے سمیت دنیا بھر میں معدنیات کو دریافت کرکے ان کو بطور وسائل استعمال کرنے کے طریقوں کو فروغ دینا تھا جبکہ معدنیات کے ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو عالمی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروکار لایا جاسکتا ہے پاکستان کے وزیر پٹرولیم و معدنیات مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کو معدنیات کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فاہدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکے تین روز جاری رہنے والے فورم میں چھ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ 130 ممالک کی 150 کان کنی کی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button