خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور سینیگال کی مشترکا بزنس کونسل کا قیام ہوگا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات اور سینیگال نے مشترکا اماراتی ، سینیگال بزنس کونسل کے قیام کی خاطر مفاہمت کی یادداشت ، ایم او یو پر دستخظ کردیئے – ایکسپو 2020 دبئی کے موقع پر طے پانے والی اس ایم او یو کی تقریب میں سینیگال کے صدر میکی سال بھی موجود تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کی فیڈریشن برائے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبداللہ محمد المزروعی اور سینیگال کی ایمپلائرز یونینز کی کنسورشیم کے ابا تراوری اور المان لام نے اس پر دستخط کیئے – المزروعی کا کہنا تھا کہ سینیگال میں سرمایہ کاری مواقع میں اماراتی کاروباری شخصیات کو بہت دلچسپی ہے اور امارات کی فیڈریشن آف چیمبرز دونوں دوست ممالک میں تعاون کو بڑھانے کیلئے نجی شعبہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی – انہوں نے کہا کہ اماراتی چیمبرز ملک میں براہ راست منصوبوں کے قیام کی خاطر سینیگال کے سرمایہ کاروں اور کاروباری مالکان کی معاونت کیلئے بھی تیار ہے اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان پہلے سے موجود کامیاب سرمایہ کاری اور شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button