خلیجی خبریں

اقوام متحدہ کی اسرائیل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کو فلسطین میں کام کرنے کی اجازت د ینے کی تاکید

خلیج اردو: اقوام متحدہ نے اسرائیل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کو فلسطین میں کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے-

اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ میں 7 فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاتر میں گھس کر تلاشی لی ، انہیں سیل کردیا اور املاک کو ضبط کر لیں جس پر اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہاکہ اسرائیل کو ان دفاتر کو سیل نہیں کر نا چاہیے اور امدادی کاروائیوں میں خلل نہیں ڈالنا چاہیے۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کی ہومینیٹیرین کوآرڈینیٹر نے کہاکہ اداروں کو بند کرنے کی کوششیں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ان تمام اداروں کو متاثر کرکر رہی ہے جو فلسطینی متاثرین کو امداد فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button