خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے نیشنل پویلین نےوینس میں گولڈن لائن ایوارڈ جیت لیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے نیشنل پویلین کو وینس میں ایک ایوارڈ تقریب میں لا بینالے آرکیٹیٹورا 2021 میں بہترین قومی شرکت کے لیے گولڈن لائن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ گولڈن لائن ایوارڈ بینالے کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وایل الاور اور کینیچی تیراموٹو ویٹ لینڈ کے ذریعے تیار کردہ نیشنل پویلین متحدہ عرب امارات کی دسویں نمائش لا بیینالے آرکیٹیٹورا میں بیینالے جیوری نے "ایک جرات مندانہ تجربہ” کے لیے منتخب کیا۔

نیشنل پویلین متحدہ عرب امارات کی کوآرڈینیٹنگ ڈائریکٹر لیلی بنبرک نے کہا کہ وینس بیینالے میں دس غیر معمولی سوچ سے چلنے والی اور تخلیقی نمائشوں کے بعد نیشنل پویلین یو اے ای کو 60 قومی پویلینوں میں سے بہترین قومی شرکت کے لیے گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ جیتنا ہمارے لیے سنگ میل کے

ساتھ ساتھ اس سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ تقریب میں پویلین کی جانب سے ایوارڈ قبول کرنے والے الاور نے کہا کہ میں قومی پویلین متحدہ عرب امارات کی ٹیم، سلامہ بنت حمدان آل نھیان فاؤنڈیشن، وزارت ثقافت اور نوجوانوں اور سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے اپنے ساتھیوں جنہوں نے ہمیں اپنے مسلسل تعاون سے ویٹ لینڈ کو زندہ کرنے کے قابل بنایا ہےکا بھی شکریہ ادا کیا۔ ویٹ لینڈ ری سائیکل انڈسٹریل ویسٹ برائن سے ماحول دوست نمک پر مبنی سیمنٹ کے متبادل کا ایک پروٹو ٹائپ پیش کرتا ہے جو تعمیراتی صنعت کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

یہ نمائش 21 نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔ متحدہ عرب امارات بحرین کے بعد گولڈن لائن جیتنے والا اس خطے کا دوسرا ملک ہے۔ بحرین کو 2010 میں 12 ویں بین الاقوامی آرکیٹیکچر نمائش میں بہترین قومی شرکت کے لیے گولڈن شیر سے نوازا گیا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button