خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین جوتا تیار کر لیا گیا

خلیج اردو: دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین جوتا تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت دو کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہے۔سنہری سینڈل میں 200 سے زائد چھوٹے ہیرے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دو بڑے ہیروں سے اس کے حسن کو چار چاند لگائے گئے ہیں جس میں 15 کیریٹ کا ڈی پرفیکٹ قیمتی پتھر بھی شامل ہے۔9 ماہ میں تیار کردہ اس جوتے کو برج خلیفہ کے ہوٹل میں ڈسپلے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کمپنی اس سے پہلے بھی ہیروں والے مہنگے ترین جوتے تیار کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button