خلیجی خبریںعالمی خبریں

کویتی نوجوان سات آتش فشاں چٹانیں سر کرنے والا کم عمر کوہ پیما بن گیا

خلیج اردو: کویتی نوجوان نے دنیا میں سب سے کم عمر ایسے کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جس نے سات اونچی آتش فشانی پہاڑوں کی چوٹی عبور کرلی ہے۔

علی رافع کی عمر اس وقت 24 سال 121 روز ہے اور وہ سات آتش فشانی چٹانیں عبور کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کراچکے ہیں۔ سب سے آخر میں انہوں نے انٹارکٹیکا میں میری بائرڈ لینڈ میں واقع ماؤنٹ سڈلے عبور کی ہے جہاں اب تک بہت کم لوگوں کے قدم پہنچے ہیں۔

اس سے قبل علی نے تنزانیہ کی ماؤنٹ کلیمنجارو، روس کا پہاڑ ایلبرس، پاپوا نیو گنی کی مشہور گلاوی چوٹی، میکسکو کی پیکو ڈی اوریزابا، ایران کی کوہِ دماوند اور ارجنٹینا چلی کی سرحد پر واقع خوبصورت اوہوس ڈیل سیلاڈو پہاڑی اپنے قدموں تلے روند چکے ہیں
ان تمام پہاڑیوں کو مجموعی طور پر’سات آتش فشانی پہاڑیاں‘ کہا جاتا ہے اور علی رافع ان سب چٹانوں پر قدم جمانے والے 26 ویں کوہ پیما ہیں۔

علی نےبتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی پہاڑوں سے لگاؤ تھا اور جب انہوں نے اپنی والدہ سے ایک مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ خریدنے کو کہا تو والدہ نے کہا کہ میں تمہیں کتاب دلوادوں گی لیکن اس وعدے پر ایک دن تم خود کوئی ریکارڈ قائم کروگے۔ اور اب وہ ایک شاندار ریکارڈ بنا چکے ہیں

یہ ساتوں پہاڑ ایک طویل عرصے قبل آگ اور لاوا ابلتے تھے مگر اب اکثر میں آتش فشانی عمل رک چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button