خلیجی خبریں

اسرائیل میں صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

خلیج اردو: اسرائیل میں صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں کردی ہیں-

اسرائیلی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نےان فوجیوں کی خصوصی تربیت کے احکامات جاری کیے ہیں جن کے ذریعےآئندہ دنوں میں فلسطینیوں پر مزید مظالم ڈھانےاور مقبوضہ علاقوں میں رہائشی فلسطینیوں کی جانب سےجبری بے دخلی کے موقع پر مزاحمت کو دبانے کے کام آئے گا۔

قابض ریاست اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کی جانب سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق صہیونی آرمی چیف اورموجودہ وزیر دفاع بینی گینٹز اورصہیونی وزیر داخلہ عومیر بارلو کے مابین تین اسپیشل بریگیڈ بنانے پر اتفاق ہوا ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی آپریشن انجام دینا، ممکنہ اعتراضات کی سرکوبی اور مخصوصا جنگ کے موقع پر اندرونی محاذوں اور مظاہروں کو کچلنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نےان فوجیوں کی خصوصی تربیت کے احکامات جاری کیے ہیں جن کے ذریعےآئندہ دنوں میں فلسطینیوں پر مزید مظالم ڈھانےاور مقبوضہ علاقوں میں رہائشی فلسطینیوں کی جانب سےجبری بے دخلی کے موقع پر مزاحمت کو دبانے کے کام آئے گا۔

حالیہ مہینوں کے دوران صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینی باشندوں کے کامیاب جوابی اقدامات کی شرح میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے جس سے صیہونیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےجس کی روک تھام کیلئے اسرائیل نے یہ نئی اسپیشل بریگیڈ ترتیب دینے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button