خلیجی خبریں

عرب خواتین کا روپ دھارے تین نائیجیرین باشندے پکڑلیے گئے۔

خلیج اردو: ہالی ووڈ فلم ’’وائٹ چِکس‘‘ سے متاثر ہوکر نائجیریا کے تین مردوں نے عورتوں کا روپ دھار کر دبئی میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن الجزائر کے حکام نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

ٹک ٹاک پر شیئرکی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ الجیریا میں حکام کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد تین نائجیرین افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔

روایتی عرب لباس اور ہیوی میک اپ کیساتھ ، یہ نائیجیرین تین افارد کی تگڑی شاید حکام کو اس بات پرگمراہ کرتے ہوئے اس بات کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں فلم ’’وائٹ چِکس‘‘ میں فلماَئے گئے منصوبے کے تحت دبئی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

جنوبی افریقہ کی نیوز ایجنسی کایا 959 کے مطابق، تینوں افراد اپنے لیے بہتر زندگی گزارنے کی امید میں دبئی جانے کی کوشش کررہےتھے کیونکہ یو اے ای ایک خوشحال ملک ہے جس میں کاروباری افراد کے لیے کافی مواقع ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے قوانین مجرمانہ سرگرمیوں پر بہت سخت ہیں۔ امارات میں فیڈرل ڈیکری-قانون نمبر 34/2021 کے مطابق، دوسروں کی نقالی یا بدنامی کرنے والے افراد پر ایک ماہ سے تین سال تک قید کی سزا اور/یا 50,000 درہم سے کم اور 200,000 درہم سے زیادہ جرمانے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

بہت سارے لوگ جنہوں نے ان تارکین وطن کواس بھیس کو دیکھا وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے-

علی سلمان نے کہا کہ "میں تو پہلی تصویر میں ہی مہارت کا قائل ہو گیا تھا،” اور "اسٹینلے” کا اضافہ کیا، "مجھے اس میک اپ آرٹسٹ کا نمبر چاہیے۔”

ایک سے زیادہ تبصرہ نگار نے اس واقعہ پر کینن آئیوری وینز کی 2004 کی کامیڈی وائٹ چِکس کو یاد کیا، جس میں دو سیاہ فام ایف بی آئی ایجنٹ اغوا کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے خود کو امیر سفید فام سوشلائٹس کے جوڑے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

کچھ تبصرہ نگاروں نے کمنٹ کیا ہے کہ یہ تینوں افراد نائیجیریا کے بجائے مالی سے تھے، اور دوسروں نے مزید کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے بجائے الجزائر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button