خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

2021 میں دبئی میں فروخت ہونے والی 10 قیمتی ترین جائیدادیں

خلیج اردو: 2021میں دبئی میں 10قیمتی ترین جائیدادیں فروخت ہوئیں۔

لکس ہیبی ٹیٹ سودبیز انٹرنیشنل رئیلٹی کے تجزیے کے مطابق 2021 کے پہلے نصف حصے میں10 ٹرانزیکشنز میں سے 7 کے ساتھ درخت کی شکل والے جزیرے سمیت پام جمیرا جائیداد خریداروں کے لئے انتہائی مقبول رہائشی علاقے کی فہرست میں بازی لے گئی۔

پام جمیرا جائیدادوں کیلئے پہلی چار سب سے زیادہ ادا کی گئی ٹرانزیکشن 119.5 ملین درہم تا 89.18 ملین درہم کے درمیان رہی۔ پانچویں مہنگی ترین ٹرانزیکشن جمیرا بے جزیرے پر واقع بلغاری ریزارٹ پر ایک ولا کے لئے 87.5 ملین درہم کی گئی۔

اماراتی ہلز میں واقع ایک جائیداد کیلئے 72.38 ملین درہم ٹرانزیکشن کے بعد چھٹی ٹرانزیکشن میں بھی 81 ملین درہم پام جمیرا ولا شامل ہے۔ آٹھویں اور نویں مہنگی ترین ٹرانزیکشنز بھی دو پام ولاز کیلئے کی گئیں جبکہ دسواں مہنگا ترین ولا اماراتی ہلز میں 68 ملین درہم میں فروخت ہوا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button