خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز : سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت 6 ممالک کو بغیر قرنطینہ کے داخلے کی اجازت دیدی

خلیج اردو
25 نومبر 2021
ریاض : سعودی عرب نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت سمیت چھ ممالک سے براہ رات سعودی میں داخلے کی اجازت دے رہا ہے۔ دیگر ممالک میں انڈونیشیا ، مصر ، ویتنام اور برازیل شامل ہیں۔

ان ممالک سے آنے والوں کو اب کسی دوسرے ملک میں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان احکامات کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔ سعوی پریس ایجنسی اور عرب نیوز کے مطابق ان ممالک کے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کو بغیر قرینطینہ کے داخلے کی اجازت دیدی ھئی ہے۔ اس سے پہلے ان تمام ممالک کے مسافروں کو دیگر ممالک میں قرنطینہ میں چودہ روز گزارنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوتی تھی

ان ممالک سے سعودی عرب آنے والوں کیلئے اطلاع ہے کہ سعودیہ میں آنے کے بعد وہ پانچ دن کیلئے ادارہ جاتی قرنطینہ میں گزاریں گے۔ اس کیلئے ان کے ویکسینشن اسٹیٹس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

Source : khaleejtimes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button