خلیجی خبریں

ترک صدر طیب ایردوآن سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے

خلیج اردو
انقرہ : ترک صدر رجب طیب ایردوآن دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ صدر آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ترک صدر سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرف تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو آج سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ وہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی اور سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

جب شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم بنے تھے تو طیب ایردوآن نے انہیں مبارک باد کا پیغام دیا تھا۔ ایسے میں کچھ حلقوں کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ شاید سعودی عرب میں ترک صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button