خلیجی خبریںعالمی خبریں

افسوسناک خبر : بس الٹ جانے سے دو افراد ہلاک اور 43 زخمی ، حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

خلیج اردو
سینائی : مصری وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مصر کے جنوبی سینائی صوبے میں بدھ کے روز ایک بس الٹنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 43 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق زخمی مسافروں کو قریبی شرم الشیخ بین الاقوامی اسپتال لے جایا گیا۔

وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ 25 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر بھیجی گئیں۔ حادثہ بحیرہ احمر کے تفریحی شہر شرم الشیخ کی طرف جانے والی شاہراہ پر پیش آیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بس اپر مصر کے صوبہ منیا کی طرف سے شرم الشیخ کی طرف سے آرہی تھی۔ حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button