خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اس سال میں 3 چھٹیاں باقی ہیں جس کا مطلب مزید 2 طویل ویک اینڈز

خلیج اردو: گذشتہ ہفتے ، حکام نے تصدیق کی کہ 21 اکتوبر کو سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر چھٹی ہوگی۔

چونکہ یہ دن جمعرات کو آتا ہے، اسلئے رہائشی جمعہ اور ہفتہ کے اختتام کو ملا کر تین دن کی چھٹی حاصل کرسکتے ہیں۔

ایکسپو 2020 دبئی ، دنیا کا سب سے بڑا شو ، دبئی میں شروع ہوچکا ہے، اور آپ اس وقفے کو ایکسپلور کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

یا ، آپ اس قیام کے لیے منصوبہ بنا سکتے ہیں ، یا اس وقفے میں مختصر دورانیے کیلئے کچھ منزلوں کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔

اس سال میں دو چھٹیاں باقی ہیں۔

یکم ، 2 اور 3 دسمبر کو ملک میں سرکاری تعطیلات ہوں گی تاکہ بالترتیب یادگاری دن اور متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جا سکے۔

چونکہ یکم دسمبر بدھ کو آرہی ہے، اسلئے آپ کو وقفے کے لیے چار دن کی چھٹی ملتی ہے۔

متحدہ عرب امارات 2021 میں اپنی یونین کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ تو تیار رہیے کچھ افسانوی اماراتی مہمان نوازی اور تقریبات کا مزہ لینے ۔

2021 رہائشیوں کے لیے طویل چھٹیوں کا سال رہا ہے۔ پہلا طویل ویک اینڈ مئی میں عید الفطر کے موقع منایا گیا ، جب رہائشیوں نے پانچ دن کی چھٹیوں کا لطف اٹھایا۔ جولائی میں ، انہیں عید الاضحی کیلئے چھ دن کی چھٹیاں ملیں۔ انہیں اگست میں اسلامی نئے سال کے موقع پر تین روزہ ویک اینڈ بھی ملا۔

اگلے سال کی چھٹیاں۔

سال 2021 تقریبا ختم ہو چکا ہے اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ اگلے سال کی چھٹیوں کی منصوبہ بندی کریں۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے 2022 کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کرکے رہائشیوں کی ایڈوانسڈ پلاننگ میں مدد کی ہے۔

2022 کی چھٹیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:

1 جنوری: نیا سال۔

رمضان 29 تا شوال 3: عید الفطر۔

ذوالحجہ 9: یوم عرفہ

ذوالحجہ 10 سے 12: عید الاضحی۔

30 جولائی: اسلامی نیا سال۔

8 اکتوبر: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش

یکم دسمبر: یادگاری دن۔

2 اور 3 دسمبر: متحدہ عرب امارات کا قومی دن۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button