خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: جائیداد(پراپرٹی) کو تباہ کرنے پر 5 سال قید ، 10 ہزار درہم جرمانہ

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ املاک کی تباہی یا کسی جائیداد کو نقصان پہنچانا ایک جرم ہے جس کے باعث ملزمان کو پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے

ان کے انسٹا گرام کے آفیشل ہینڈل پر ایک حالیہ ویڈیو کے مطابق ، جرمانہ 10 ہزار درہم تک بھی ہو سکتا ہے۔

وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جو کوئی بھی کسی ایسی جائیداد کو مسمار یا نقصان پہنچاتا ہے جو دوسروں کی ملکیت ہو ، چاہے وہ متحرک ہو یا ساکت، ایسی جائیداد کو ایسا نقصان دینا کہ اسکو ناقابل استعمال یا کسی بھی طرح سے استعمال کے قابل نہ رہے ، اس جرم پر ایک سال سے زائد عرصے تک قید اور/یا مالی جرمانہ 10،000 درہم تک ہوسکتا ہے۔

دوسری صورت میں سرزد جرم کی سزا قید ہو گی اگر جرم کے نتیجے میں کسی عوامی سہولت یا عوامی فوائد کی ایک کمپنی کی کارکردگی میں خلل پڑتا ہے یا اگر اس سے لوگوں کی زندگی ، حفاظت یا صحت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

پینلٹی قانون کے آرٹیکل 424 کے مطابق جرم اگرچکم از کم تین افراد پر مشتمل ایک گروہ نے کیا ہے تو جرمانہ پانچ سال سے زیادہ کی قید ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button