خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات دُنیا بھر ویکسین پہنچانے کا عالمی مرکز بن گیا

خلیج اردو: یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی کی پورٹس کووِڈ-19 کی ویکسینوں کو بڑے پیمانے پر ذخیرہ کرنے اور انھیں تقسیم کرنے کا ایک بڑا مرکز بن گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پورٹس کا لاجیسٹکس مرکز میں کنٹرول درجہ حرارت کا حامل ایک بڑا گودام ہے۔اس کا رقبہ 19ہزار مربع میٹر ہے۔

یہ اس وقت مشرقِ وسطی میں ویکسین کی تقسیم کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

ابوظبی کے محکمہ صحت نے حال ہی میں نجی اور سرکاری شراکت داری پر مشتمل ایک کنسورشیم قائم کیا ہے۔اس کے تحت عالمی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ذریعے ابوظبی سے دنیا کے 170 ممالک میں ویکسینیں پہنچائی جارہی ہیں۔ابوظبی پورٹس کے لاجسٹکس کلسٹر کے سربراہ رابرٹ سوٹن بتاتے ہیں کہ ”ان کے گودام میں ویکسینیں اور دوسری میڈیکل مصنوعات رکھی جارہی ہیں۔
یہاں 12 کروڑ سے زیادہ ویکسینیں 2 سے 8 تک درجہ حرارت میں رکھی جاسکتی ہیں اور ڈیڑھ کروڑ سے دو کروڑ تک ویکسین کی خوراکیں منفی 80 یا اس سے بھی کم درجہ حرارت میں رکھی جاسکتی ہیں۔“انھوں نے بتایا کہ ”دنیا بھر سے ویکسینوں کو اس ایک جگہ پرلایا جاسکتا ہے اوراس مرکز سے مینا (مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا)، افریقا اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ان ویکسینوں کی ایک سپلائی چین کے ذریعے حمل ونقل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button