خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: تعمیراتی کارکن کو چرس اسمگل کرنے پر 10 سال قید کی سزا

خلیج اردو: ایک ایشیائی تعمیراتی کارکن، جسے ہوائی اڈے پر 1.6 کلو گرام چرس کے ساتھ پکڑا گیا تھا، اس کو عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یو اے ای میں داخل ہونے والے ایکسپیٹ نے کھانے کے تھیلے میں چھپایا ہوا ممنوعہ سامان اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

مجرم کو دبئی کسٹمز نے جب پکڑا تو اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اس بیگ کے مواد سے لاعلم تھا جو اس نے اپنے ملک میں ایک فرد سے لیا تھا۔

کسٹم افسران نے ملزم پر شک کرکے تفتیش کی۔

اگرچہ ابتدائی طور پر کچھ برآمد نہیں ہوا تاہم ملزم کے ہاتھ میں پلاسٹک کا بیگ تھا جس میں کھانے کا سامان تھا مگر وہ مشکوک لگ رہا تھا۔ جب بیگ کو کھولا گیا تو اہلکاروں کو پلاسٹک کے چھوٹے تھیلے ملے جن میں چرس تھا۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ اسے یہ بیگ اس کے آبائی ملک میں موجود ایک فرد نے دیا تھا تاہم اسے مواد کے بارے میں علم بالکل بھی نہیں تھا۔ وہ اسے متحدہ عرب امارات کے اندر کسی اور شخص کے حوالے کرنے والا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button