خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے عید کے موقع پر 20 نئی مساجد کا تحفہ دے دیا

خلیج اردو: ابوظہبی کی حکومت نے مسلم کمیونٹی کے لیے ریاست بھر میں 20 نئی مساجد تعمیر کر دی ہیں جن میں سے 7 مساجد عید الفطر کی نماز کے موقع پر بھی کھول دی گئی ہیں۔

یہ مساجد ابوظہبی میونسپلٹی نے مشہور ریئل اسٹیٹ ڈویلپر Modon Properties سے ایک معاہدے کے تحت تعمیر کروائی ہیں۔

ابوظبی حکام کے مطابق عید کے موقع پر جو سات مساجد کھولی گئی ہیں ان میں مجموعی طور پر تقریباً 1 ہزار افراد نے سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے نماز ادا کی۔تاہم عام حالات میں ان سات مساجد میں 29 سو افراد کے نماز ادا کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔ اس کے علاوہ باقی 13 مساجد بھی جلد لوگوں کے لیے کھول دی جائیں گی، جس کے بعد انہیں اپنے قریب ترین علاقوں میں مساجد میں باجماعت نماز پڑھنے کی سہولت میسر ہو سکے گی۔
نئی تعمیر کردہ مساجد میں سے 10 ابوظبی آئی لینڈ، الشمخہ اور شخبوط سٹی میں واقع ہیں۔ 5 مساجد العین کے علاقوں جبل حفیط اور الامیرہ ساؤتھ سمیت دیگر علاقوں میں ہیں جبکہ پانچ مساجد الظفرہ میں تعمیر کی گئی ہیں۔ ان دیدہ زیب مساجد میں قدرتی روشنی کی سہولت موجود ہے۔ جبکہ کھڑکیوں اور داخلی راستوں کے آس پاس پتھر کا خوبصورت کام ہوا ہے۔ ان مساجد کے میناروں کی بلندی 180 میٹر ہے۔
مسجد میں نمازیوں کے لیے کشادہ ہالز موجود ہیں ، خواتین کے لیے بھی الگ احاطے مخصوص کیے گئے ہیں۔بیرونی اور اندرونی احاطوں میں وضو خانے موجود ہیں اور امام و موذن کے لیے بھی رہائش گاہیں تعمیر کی گئی ہیں۔ پارکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ نئی مساجد کی تعمیر اماراتی حکمرانوں کے اسلامی تعلیمات کی ترویج کا ویژن کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button