خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دبئی مرینا ٹاور میں آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔

خلیج اردو: دبئی سول ڈیفنس حکام نے دبئی مرینا میں ایک رہائشی ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔

السیورہ اسٹریٹ میں مرینا ڈائمنڈ 2 میں یہ واقعہ ہفتے کے روز علی الصبح پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق صبح 5.30 بجے کے وقت آگ بجھائی گئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں 15 منزلہ عمارت کی بالائی منزل تک آگ پھیلتی دکھائی دی۔

اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے عمارت کی طرف جانے والی سڑکوں کو بلاک کر دیا اور وہاں کے تمام رہائشی مکینوں کو بحفاظت نکال لیا۔ رہائشی کمپلیکس میں تقریبا 260 اپارٹمنٹس ہیں اور یہ 60 میٹر لمبا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button