خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سب کیلئے ایک ملک اور گھر کی مانند ہے: شیخ محمد

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سب کا ملک ہے اور سب کیلئے ایک گھر کی مانند ہے۔

شیخ محمد کا یہ بیان منگل کو جاری ہونے والے سالانہ اسداء بی سی ڈبلیو عرب یوتھ سروے کے 13 ویں ایڈیشن کے موقع پر جاری ہوا ہے ۔

شیخ محمد نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ”ہم کہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات ہر ایک کا ملک اور ہر ایک کا گھر ہے۔ ہمارا تجربہ ہر ایک کے لیے دستیاب رہے گا۔ ہمارے تعلقات ہر ایک کے ساتھ مثبت رہیں گے ۔

سالانہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات 47 فیصد عرب نوجوانوں کے رہنے کے لیے پسندیدہ ملک ہے ، اس کے بعد امریکہ (19 فیصد) اور کینیڈا (15 فیصد) پسندیدگی کے تناسب پر ہیں۔

عرب نوجوانوں نے متحدہ عرب امارات کو دنیا کا وہ ملک قرار دیا ہے جس میں وہ رہنا پسند کریں گے اور وہ چاہینگے کہ ان کی اپنی قوم بھی مسلسل دسویں سال انکی تقلید کرے۔۔

متحدہ عرب امارات ہر سال سب سے زیادہ پسندیدہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہوتا ہے جب سال 2012 میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے نوجوان عرب مرد و خواتین (MENA) سے یہ سوال پوچھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button