خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی ملازمتیں: ہندوستانی قونصل خانے دبئی میں خالی آسامی ،تنخواہ 8،500 درہم سے زیادہ

خلیج اردو: دبئی میں ہندوستان کے قونصل خانے کے جنرل نے اپنے پریس اینڈ انفارمیشن ونگ میں اسسٹنٹ کے عہدے کا اعلان کیا ہے ، جسکی ماہانہ تنخواہ8،500 درہم سے زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

منتخب امیدوار کو 7،200 درہم تنخواہ کے علاوہ تقریبا 1،3680 درہم کے الائونس سمیت قونصل خانے سے صحت کی انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔

درخواست دہندگان لازمی طور پر انگریزی یا میڈیا مواصلات یا صحافت میں پوسٹ گریجویٹ ہونے چاہئے۔ ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جن کے پاس میڈیا یا متعلقہ صنعتوں میں تجربہ ہے۔

امیدوار کو انگریزی اور ہندی زبان میں عبور حاصل ہونا چاہئے۔ عربی کا علم مطلوب ہے۔ پریس ریلیز اور رپورٹس تیار کرنے میں عمدہ مہارت کے ساتھ سوشل میڈیا سمیت میڈیا کو سنبھالنا ، اس کام کے لئے دوسری ضروریات ہیں۔

صرف شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو آگاہ کرکے انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ اتوار ، 14 مارچ ، 2021 ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button