خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کے جی ون کا طالب علم سکول جاتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق

خلیج اردو: فجیرہ میں ایک 5 سالہ مصری طالب علم آج صبح (24 اکتوبر) کو ایک سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

کے جی ون کے طالب علم نے سکمکم کے علاقے میں واقع اپنے اسکول تک پہنچنے کے لیے سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر سے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

خلیجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، فجیرہ پولیس میں ٹریفک اور پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل صالح الدھانی نے بتایا کہ انہیں آج صبح 7:23 بجے آپریشن روم میں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ فجیرہ میں ایک پانچ سالہ طالب علم کو ایک نجی سکول کے قریب گاڑی تلے روندنے کی اطلاع ہے۔

گشتی پولیس جب علاقے میں پہنچی تو اسکو پتہ چلا کہ لڑکا موقع پر ہی وفات پا گیا ہے۔

یہ حادثہ عرب ڈرائیور کی تیز رفتاری ، غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس نے والدین پر الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے چھوٹے بچے کو سکول جانے کے لیے سڑک پار کرنے کی اجازت دی ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

کرنل دھنہانی نے حادثے اور اس کے المناک نتائج پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button