خلیجی خبریں

متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے عمان کے 51 ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کی ہے

خلیج اردو
17 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اومان کے قومی دن سے پہلے سلطنت اومان کو مبارک باد پیش کی ہے۔۔ عمان کا قومی دن 18 نومبر کو منایا جائے گا۔

ٹویٹر پر شیخ محمد نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ خدا عمان کی عواام کو ہمیشہ عزت اور وقار سے نوازے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ دونوں خلیجی ممالک کے درمیان خاص اور گہرے تعلقات ہیں۔ ہماری مشترکہ تاریخ ایک ہی مقدر کی بنیاد ہے جس میں ہم ایک ساتھ رہتے ہیں اور ہمارے ٹھوس تعلقات بھائی چارے، محبت اور سماجی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

متحدہ عرب امارات بھی کل عمان کے قومی دن کو خاص طور پر منائے گا اور اس موقع پر مختلف تقریبات اور شوز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ابوظبہی کے ولی عہد اور یو اے اے کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم لیڈر شہزادہ محمد بن زید النہیان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم عمان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنائیں۔

اپنے بیان میں ولی عہد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔

شیخ محمد نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا دونوں ممالک سماجی اور ثقافتی رشتوں کا اشتراک کرتے ہیں اور اہم سنگ میلوں سے بھری تاریخ ہے جس نے ان کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات عمان کے سب سے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ یو اے ای میں عمان کی براہ راست سرمایہ کاری میں 2019 کے آغاز کے مقابلے 2020 کے آغاز میں 46.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دونوں ممالک کا ایک مشترکہ ثقافتی ورثہ ہے۔ جس میں فنون اور ادب بھی شامل ہیں جس نے اپنے لوگوں اور خلیجی خطے کے لوگوں کیلئے ایک جیسی شناخت بنائی ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button