خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ جانے والے مسافروں کے لیے متحدہ عرب امارات کی موبائل ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرنا لازمی قرار ۔

خلیج اردو: ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ شارجہ جانے والے افراد کو متحدہ عرب امارات فاسٹ ٹریک اور آئی سی اے متحدہ عرب امارات کی سمارٹ ایپلی کیشنز کو ڈاؤن لوڈ اور فعال کرنا ہوگا۔

اگرچہ یہ مطلع کیا گیا تھا کہ دبئی پہنچنے والے مسافروں کو صرف جی ڈی آر اے ایف اے (جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرس افیئرز) سے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے ، لیکن پھر بھی بہت سے لوگوں کو آئی سی اے (فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت) کے اجازت نامے کے لیے بھی کہا جاتا ہے۔

کوچی سے چند مسافر جو آئی سی اے پرمٹ کے بغیر ملک پہنچے انہیں ہندوستان واپس جانا پڑا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button