خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: وزراء اور عہدیداروں کا احتساب بڑھانے کے لیے نیا وفاقی حکم نامہ جاری

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں جاری کردہ وفاقی حکم نامہ وزراء اور اعلیٰ حکام کے احتساب اور شفافیت میں اضافہ کرے گا۔

پبلک پراسیکیوشن کو اعلیٰ افسران کے خلاف کمیونٹی کے ارکان کی جانب سے شکایات موصول ہوں گی۔ جو کابینہ کے ساتھ مل کر تفتیش کے لیے بھیجے جائیں گے۔

پبلک پراسیکیوٹر کسی بھی سینئر عہدیدار کے سفر پر پابندی لگا سکتا ہے ، ضرورت پڑنے پر فنڈز منجمد کر سکتا ہے اور انتظامی اور مالی خلاف ورزیوں پر سینئر عہدیداروں کو برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے منگل کے روز ٹوئٹر پر اس حکم نامے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فرمان صدر مملکت شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے جاری کیا ہے۔

شیخ محمد نے ٹویٹ کیا کہ "ہم قانون کی پاسداری کرنے والے ملک ہیں۔ ہماری وفاقی حکومت کی سالمیت اور شفافیت اولین ترجیح ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button