خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی رہائشی نے 2 ملین درہم جیت لیے۔ خوشگوار نوٹ پر کوویڈ والے ‘مشکل’ سال کا اختتام ہوا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی رہائشی اور چینی نژاد وئی وئی مہزوز ڈرا میں 2 ملین درہم کے "دوسرے درجے کے رول اوور انعام” کی دعویدار واحد فاتح بن گئیں۔

وئی وئی نے کہا کہ وہ اپنی جیت کو اپنے بیٹے کی تعلیم اخراجات کی ادائیگی اور اس کے بہتر مستقبل کو محفوظ بنانے اور چین میں اپنے کنبہ کی مدد کرنے” کے لئے استعمال کریں گی۔

"یہ بہت سے لوگوں کے لئے واقعی مشکل سال رہا ہے ، اور ہمارے خاندان کے لئے یہ کچھ مختلف نہیں تھا۔ اس طرح کے حیرت انگیز نوٹ پر سال کا ختم ہونا خاص بات ہے۔ حقیقت میں ، ہم پہلے اس پر یقین نہیں کرسکتے تھے ، لیکن اب ہم اتنے خوش ہیں کہ ہم چین میں اپنے خاندان کی مدد کر سکتے ہیں جب اس سال کوویڈ 19 کے باعث انکو مشکلات کا سامنا ہوا ۔

چین میں مختلف قرعہ اندازیوں میں باقاعدہ شرکت اور قسمت آزمانے والی ، وئی وئی نے حال ہی میں محزوز کے ساتھ قسمت آزمانے کا تہیہ کیا اور اس ہفتے کے آخر میں ہفتہ وار براہ راست قرعہ اندازی میں اس کی دوسری انٹری تھی۔

“میں نے خود ہی نمبروں کا انتخاب کیا۔ میں نے صرف آنکھیں بند کیں اور کسی خاص نمبر کے بارے میں سوچے بغیر ہی انتخاب کیا ، "وئی وئی نے کہا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button