خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون نے طبی فنی خرابی کے باعث شوہر کی موت واقع ہونے پر ہسپتال پر ڈیڑھ لاکھ درہم کے ہرجانہ کا دعوی کردیا۔

خلیج اردو: ابوظہبی میں ایک بیوہ نے اپنے 60 سالہ شوہر کی مبینہ طور پر طبی غلطی کی وجہ سے موت واقع ہونے پر ہسپتال اور اس ڈاکٹر کے خلاف 1.5 ملین درہم ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون نے ابوظہبی سول کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اور اس کے بچے ، جن کی عمریں 10 سال سے کم ہیں ، اپنے شوہر کی موت کی وجہ سے نفسیاتی اور مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

خاتون نے کہا کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، کیونکہ اس کا شوہر ہی خاندان کا اکلوتا کمانے والا تھا۔

اپنے مقدمے میں ، اس نے کہا کہ اس کے شوہر کو رک رک کے پیشاب آتا تھا جسکے باعث اسے ایمرجنسی روم میں داخل کیا گیا تھا ، جبکہ پچھلے دن پیشاب کیلئے اسکو کیتھیٹر بھی داخل کرای گیا تھا۔

مریض کا پہلے معائنہ کیا گیا اور پھر اسے کینسر کے شبہ کے بعد ہسپتال کے آنکولوجی کلینک سے رجوع کروایا گیا۔ کینسر کے پھیلاؤ کی حد کا تعین کرنے کے لیے ایٹمی سی ٹی اسکین کیا گیا۔اس سی ٹی اسکین نے 14 سینٹی میٹر قطر کے ساتھ ٹیومر دکھایا۔

اس نے مزید کہا کہ اس کے شوہر کو شدید درد میں مبتلا ہونے کے بعد علاج کیلئے کیمو تھراپی میں منتقل کیا گیا اور بعد میں طبی غلطی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

خاتون نے وضاحت کی کہ اس کے شوہر کا جو علاج ہوا وہ مبینہ طور پر عموما منظورشدہ طبی معیار کے مطابق نہیں تھا کیونکہ ڈاکٹر ، اور دیگر مدعا علیہان کیمطابق انکو اینڈوسکوپی کے دوران ٹیومر کو نہیں دکھا۔ وہ اپنی میڈیکل رپورٹ میں اسے کہیں بھی بیان کرنے میں ناکام رہے۔

خاتون نے کہا کہ اس کے شوہر کو مرض کی غلط تشخیص کی وجہ سے اس کی اصل بیماری کا مناسب علاج نہیں ہوسکا۔

نتیجے کے طور پر ، مثانے کے ٹیومر کا علاج سات ماہ تک تاخیر کا شکار ہوا ، جو کینسر کے پھیلاؤ کا سبب بن گیا اور مریض کی حالت بگڑ گئی اور اسی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

فیصلہ آئندہ پیشی پر جاری کیا جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button